جمہوری پبلی کیشنز نے ترکی کے لکھاریوں کے عمدہ تراجم شائع کیے ہیں، "کرفیو’ بھی ان میں ایک ہے۔ اگرچہ مصنفہ کے متعلق تو میری جان پہچان اسی ناول تک محدود ہے مگر یہ ناول بہت شاندار ہے۔ ایک نقطے ( کرفیو) پہ کرداروں کی نفسی کیفیت کو کمال گہرائی تک جانچ کے پیش کیا گیا ہے۔ اس طرح کی افراتفری (جنگ، وبائیں، کرفیو وغیرہ) کے موقع پہ انسان کی جسمانی تکالیف سے زیادہ ذہنی کرب کو آشکار کرنا اس ناول کا اختصاص لگا (مجھے)۔ ناول کی تکنیک میں بھی جدت ہے۔ ہما انور صاحبہ کا اس سے پہلے "سرخ میرا نام” ترجمہ بھی پڑھا، وہ ترجمہ اگرچہ اس کی نسبت زیادہ شاندار ہے۔( مثلآ "کرفیو” میں ایک جگہ پاک ٹی ہاوس کا زکر ہے اب یہ واضح نہیں ہو پایا کہ آیا ترکی میں بھی پاک ٹی ہاوس ہے؟)
لیکن مجموعی طور پر ترجمے پہ محنت کی گئی ہے۔
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2127398400824015

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔