پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جلانے میں بھی ایک لطف تھا۔ کسی چیز کو یوں کھائے جا…

جلانے میں بھی ایک لطف تھا۔ کسی چیز کو یوں کھائے جاتے، سیاہ ہوتے اور تغیر پذیر ہوتے دیکھنے میں بھی ایک اور ہی لطف تھا۔ اپنی مٹھیوں میں پیتل کی نوزل تھامے، جس کے پیچھے سانپ نما پائپ ساری دنیا پر مٹی کے تیل کا زھر تھوک رہا تھا، اسے اپنے دماغ میں خون کی دھڑکن محسوس ہو رہی تھی۔ اس کے ہاتھ کسی ماہر موسیقار کی مانند بھڑکتی جھلستی سمفونیوں سے تاریخ کو… More چیتھڑوں، کوئلوں اور راکھ میں ڈھال رہے تھے۔ اپنے بے حس سر پر دھرے علامتی ہیلمٹ نمبر 451 اور آنے والے لمحات کے احساس سے اس کی آنکھوں میں شعلے لپکنے لگے اس نے اگنائٹر جلایا تو یکایک ڈھلتی شام کے آسمان میں بھڑکتے سرخ زرد اور سیاہ رنگ کے شعلے پورے گھر کو نگلنے لگے۔ وہ جگنوؤں کے ایک جھنڈ میں چلتا گیا۔ کسی پرانی کہانی کی مانند اس کا جی چاہا کہ وہ میٹھے مارشمیلو کا ایک ٹکڑا کسی چھڑی پر ٹانگ کر اس دہکتے الاؤ میں بڑھا دے۔ گھر کے پورچ اور لان میں کبوتروں کی مانند پھڑپھڑاتی ہوئی کتابیں موت کو گلے لگا رہی تھیں۔ آگ کی تپش سے جھلستی سیاہ ہوا ان چمکتی کتابوں کو مرغولوں کی صورت میں اڑائے لئے جا رہی تھی۔

ناول : فارن ہائیٹ 451
مصنف : رے بریڈبری
ترجمہ : شوکت نواز نیازی

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3001765116720668