جدوجہد آزادی کے عظیم رہنما اور شاعر مولانا محمدعلی جوہرؔ کی برسی
January 04, 1931
مولانا محمد علی جوہر کی ولادت رام پور میں 1878ء کے اواخر میں ہوئی۔ مولانا نے اپنے ایک مضمون ” میری زندگی کے پچاس سال” میں اپنی تاریخ ولادت 25 ذی الحجہ 1295ھ لکھی ہے ۔ اس اعتبار سے 10 دسمبر 1878ء ہوتی ہے اور منگل کا دن ہوتا ہے
1930ء میں وہ گول میز کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن گئے جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں غلام ملک میں واپس نہیں جائوں گا، میں ایک غیر ملک میں بشرطیکہ وہ ایک آزاد ملک ہو مرنے کو ترجیح دوں گا۔ اگر آپ ہندوستان کو آزادی نہیں دیں گے تو مجھے یہاں قبر کی جگہ دینی پڑے گی۔ ان کی یہ خواہش حرف بہ حرف پوری ہوئی اور اس تقریر کے چند دن بعد 4 جنوری 1931ء کو وہ لندن ہی میں وفات پاگئے۔ انہیں بیت المقدس میں سپرد خاک کیا گیا۔

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔