جب کبھی فرصت ملے
اپنی بیوی کی پرانی تصویریں ضرور دیکھ لیا کریں۔
وہ معصوم چہرہ، وہ بے ساختہ مسکراہٹ، وہ سادگی…
جو وقت کی گرد میں کہیں دھندلا سی گئی۔
اس نے اپنی راتوں کی نیند قربان کی،
اپنی ذات کو پسِ پشت ڈال دیا،
آرائش، آرام، خواہشیں — سب خاموشی سے چھوڑ دیں
بس اس ایک لمحے کے لیے
کہ اس کا بچہ آپ کو “پاپا” کہہ کر پکارے۔
اس لیے کبھی اپنی بیوی کو یہ احساس نہ دلائیں
کہ آپ نے اس کے لیے کیا کیا ہے۔
کیونکہ اگر آپ ساری دنیا کی دولت بھی نچھاور کر دیں
تب بھی اس کی قربانیوں کا حساب
کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔
بیویاں نعمت ہوتی ہیں…
بس انہیں پڑھنے والا دل چاہیے،
اور سمجھنے والی نظر۔
منتخب
Source