
جانے کب ہوں گے کم اِس دُنیا کے غَم
جِینے والوں پہ سدا بے جُرم و خطا ہوتے آۓ ہیں سِتَم
کِیا جِس نی گِلہ مِلی اور سزا
کئی بار ہُوا یہاں خُونِ وفا
بس یہی ہے صِلَہ دِل والوں نے دیا یہاں دار پہ دَم
جانے کب ہونگے کم اِس دُنیا کے غَم
کوئی آس نہیں اِحساس نہیں
دریا بھی مِلا بُجھی پیاس نہیں
اِک ہم ہی نہیں جِسے دیکھو یہاں وہی آنکھ ہے نَم
جانے کب ہوں گے کم اِس دُنیا کے غَم
جِینے والوں پہ سدا بےجُرم و خطا ہوتے آۓ ہیں سِتَم۔۔۔!
آواز نصرت فتح علیخاں
شاعر ریاض الرحمٰن ساغرؔ
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔