پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تنہای پھر کوئ آیا دل زارنہیں کوئ نہیں راہرو ہوگا …

تنہای
پھر کوئ آیا دل زارنہیں کوئ نہیں
راہرو ہوگا کہیں اور چلا جاۓ گا
ڈھل چکی رات بکھرنے لگا تاروں کا غبار
لڑکھڑانے لگے ایوانوں میں خوابیدہ چراغ
سوگئ راستہ تک تک کے ہر اک راہگزار
اجنبی خاک نے دھندلادۓقدموں کے سراغ
گل کرو شمعیں بڑھادو مۓ مینا و ایاغ
اپنے بے خواب کواڑوں کو مقفل کرلو
اب یہاں کوئ نہیں کوئ نہیں آۓ گا
فیض احمد فیض