پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تسبیح کرتے وقت نفس کی رکاوٹیں۔ نفس کو مہذب کرتے ہوئے لازم ہوتا ہے کہ اسکو کہہ دی…

تسبیح کرتے وقت نفس کی رکاوٹیں۔
نفس کو مہذب کرتے ہوئے لازم ہوتا ہے کہ اسکو کہہ دیا جائے کہ اے بدبخت یہ 300 مرتبہ یا 200 مرتبہ میں نے تم پہ لازم کیا۔ اگر زیادہ نہیں پڑھتا نہ پڑھ مگر اتنا پڑھنے میں مجھے مدد دے Every mind is confused and chaotic آپ تسبیح پڑھتے بھول جاتے ہو ، کہ ایک ایک گھنٹہ، تسبیح چلتی رہتی ہے، آپکو تعداد کا کچھ پتہ نہیں چلتا۔ جو بے حساب کرسکتےہیں، ماشاءاللہ وہ بے حساب پڑھیں گے، مگر جنکو زیادہ تسبیح کرنی ہوتی ہے ان کو تسبیح ساتھ رکھنی پڑتی ہے اور دوسری بات
خواتین و حضرات! باہر نکلے تو نمائش اور اگر جیب میں رکھو تو تکبر۔۔۔ آپ سوچو تو سہی!فرض کرو کہ آپ تسبیح کو جیب میں ڈال لیتے ہو کہ میں دنیا کو نہیں دکھانا چاہتا، میں چھپ کر پڑھوں گا، ساتھ ہی اگر آپکو یہ خیال آجائےکہ میں کتنا اچھا ہوں کہ میں چھپ کر تسبیح کر رہا ہوں میں ان کم بختوں سے بہتر ہوں جو Show کر کے پڑھ رہے ہیں تو پھر آپ کدھر جاؤ گے؟
ایک Normal Facility کو Show off نہیں کہنا چاہئے مگر اگر آپ نے خدا کو واقعی یاد کرنا ہے تو یہ آپ کے ہاتھ میں ایک سہولت بن جائے گی۔ رہا دوسرا سوال کہ کام کاج ترک کرنا تو ایسا تو کوئی Conceptمیرا نہیں خیال کہ آج تک تسبیح والوں کے ذہن میں آیا ہو۔ اگر آپ تسبیح والوں کو دیکھو تو وہNormal سے زیادہ کام کرتے ہیں۔

منتخب



Source