ترجمہ :آصف حسن
بحوالہ کتاب :چی گویرا (زندگی و خیالات )
#چے_گویرا_کا_آخری_خط_اپنے_بچوں_کے_نام
چلو آج سونے سے پہلے چے گویرا کی آخری تحریر پڑھتے ہیں جو میں نے بار بار پڑھی ہے اور اب چے کی یہ آخری تحریر زبانی یاد ہوگئ یہ چے گویرا کی سب سے مختصر اور آخری تحریر تھی اس تحریر میں #چے مرنے سے چند دن پہلے بولیوا کے جنگلوں سے اپنے بچوں اپنے جگر گوشوں کو انسانی #محبت کا پیغام بیجتھا ہے ۔۔
اگر کسی دن تم میرا یہ خط پڑھو گے اس لیے کہ میں خود تمہارے پاس نہیں ہوں گا ۔تم مجھے تقریبا بھول جاو گے اور جو ابھی ننھے منے ہیں انہیں تو میں بلکل یاد نہیں رہوں گا
تمہارا باپ ایک ایسا آدمی رہا ہے جس نے جو سوچا اس پر عمل بھی کیا ۔یقین رکھو کہ وہ اپنے نظریات سے مکمل طور پر وفادار رہا ۔
ایک اچھا انقلابی بننے کے لیے پرورش پاو ۔ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرو اس طرح تم فطرت کی طاقتوں پر قابو پالو گے ۔یاد رکھو اگر کوئی چیز اہم ہے تو وہ انقلاب ہے اس کے مقابلے میں ہماری ذات ہمارا وجود کوئی اہمیت نہیں رکھتا اور مزید برآں دنیا کے کسی خطے میں کسی شخص کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کو پوری طرح محسوس کرو ایک اچھے انقلابی کی سب سے خوبصورت صفت یہی ہے ،،
الوداع!!
میرے بچوں تہمیں دیکھنے کی اب بھی امید ہے
شفقت اور محبت بھرا پیار
تمہارا پاپا
ارنسٹو گویرا لاسرنا(مکمل نام)
#ش_م_س
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2787969651433550

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔