بیک فلیپ گمشدہ
’ ’ گمشدہ ‘‘ اَینی اَرنو کا ایک روسی سفارت کار’ ’ ایس ‘‘کے ساتھ جنونی تعلقات کا ریکارڈ ہے۔یہ محبت اور ہوس کی لت میں گلے تک دھنسی ہوئی ایک عورت کا جنسی بے تکلفی کے اظہار کا مطالعہ ہے۔
وہ خوبی جو اَرنَو کی جنس پر لکھی گئی تحریر کو اس کے ماحول میں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے وہ ہے شرم کی مکمل عدم موجودگی۔ عورت کی حد تک ایسی بےتکلفی مشرقی تمدن کا خاصہ نہیں ہے ۔ اَرنَو کا خیال ہے کہ یہ شروع سے ہی ایک محبت کی کہانی ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔ اس کی بجائے کہا جا سکتا ہے کہ ، یہ ایک عورت کی انتہائی خواہش کا مطالعہ ہے۔
’ ’ گمشدہ ‘‘ان کتابوں میں سے ایک ہے جو تنہائی کے بارے میں ہے۔ ’ ’گمشدہ ‘‘ ایک کھرچنے والا زخم ہے، جب کہ اس کی خوبصورتی اورشدت معنی کے حوالے سے قابل غور ہیں ۔
اَینی کی بغاوت محض جنس سے بغاوت نہیں ہے ۔” گمشدہ ‘‘ میں ایک عورت اپنے معاملے کے بارے میں بے باکی سے لکھ رہی ہے،یہ وہ خطہ ہے یہاں تاریخی طور پر ہمیشہ مردوں کی بالادستی رہی ہے ۔ وہ ایماندارانہ، گہرائی سے محسوس ہونے والی کتابیں لکھتی ہیں ۔’ ’گمشدہ ‘‘ ایسی ہی بے باکی سے لکھی گئی ایک کتاب ہے ۔
اَینی لکھتی ہیں کہ "میرے لئے اس کی خواہش صرف وہی ہے جس کے بارے میں مجھے یقین ہے۔” وہ مسلسل ایس کی فون کال کا انتظار کرتی ہے۔ وہ صرف اس کی خواہش کو محسوس کرنے اور اگلی ملاقات کے لئے جیتی ہے۔ جب وہ چلا جاتا ہے اور خواہش ختم ہو جاتی ہے، تو اسے لگتا ہے کہ وہ موت کے ایک قدم اور قریب ہو گئی ہے۔اس کے لئے ملاقات کا وقت ہمیشہ بہت کم رہا ہے لیکن اس کا انتظار ایک مسلسل کیفیت کا نام ہے جس میں وہ ہمہ وقت ڈوبی رہتی رہی ۔ یہ انتطار کی کتاب ہے ۔
مبصرین کے مطابق آنا کارنینااور مادام بوواری کی طرح، اَرنو کے معاشقے کو ادب کے بڑے معاشقوں میں شمار کیا جانا چاہیے۔
گمشدہ سٹی بک پوائنٹ کراچی سے شائع ہو گئی ہے.
رابطہ وٹس ایپ: 03122306716

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3868895796674258

Comments
7 responses to “بیک فلیپ گمشدہ ’ ’ گمشدہ ‘‘ اَینی اَرنو کا ایک روسی سفارت کار’ ’ ایس ‘…”
اس قسم کی واہیات کتاب کا ترجمہ کر کے اور پھر اسے شائع کر کے آپ ادب کی کونسی خدمت کر رہے ہیں؟ بلکہ قرآن کریم کی اس آیت کا مصداق بن رہے کہ "جو لوگ مسلمانوں میں فحاشی پھیلانا چاہتے ہیں انہیں دردناک عذاب کی خوشخبری سنا دیجیے” .کیا اس کتاب کو اپ اپنی ماں بہن بیٹی کو پڑھانا مناسب سمجھیں گے؟؟
دلی مبارکباد
Najam Uddin Ahmad بہت شکریہ.
Price and discount plz?
قیمت کیا هے
انڈیا میں کیسے ملے گی؟
Kahan mile g?