پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بھوک کسی قسم کی بھی ہو بہت خطرناک ہے—— آزادی کے ب…

بھوک کسی قسم کی بھی ہو بہت خطرناک ہے—— آزادی کے بھوکوں کو اگر غلامی کی زنجیریں ہی پیش کی جاتی رہیں تو انقلاب ضرور برپا ہوگا—— روٹی کے بھوکے اگر فاقے ہی کھینچتے رہے تو وہ تنگ آکر دوسرے کا نوالہ ضرور چھینیں گے—— مرد کی نظروں کو اگر عورت کے دیدار کا بھوکا رکھا گیا تو شاید وہ اپنے ہم جنسوں اور حیوانوں ہی میں اُس کا عکس دیکھنے کی کوشش کریں۔
دنیا میں جتنی لعنتیں ہیں، بھوک اُن کی ماں ہے—— بھوک گدا گری سکھاتی ہے، بھوک جرائم کی ترغیب دیتی ہے، بھو ک عصمت فروشی پر مجبور کرتی ہے، بھوک انتہا پسندی کا سبق…

More