پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بھولے سے جس نے کی نہ دلِ مبتلا کی یاد یادش بخیر !…

بھولے سے جس نے کی نہ دلِ مبتلا کی یاد
یادش بخیر ! آئی پھر اُس بے وفا کی یاد

چھوٹوں جو بتکدے سے تو کعبے کی راہ لوں
بھولوں میں ان بتوں کو تو آۓ خدا کی یاد

کوئی مجھے سنے تو عجب قصہ خواں ہوں میں
لاکھوں کہانیاں ہیں دلِ مبتلا کی یاد

اُس دل سے پوچھ کیفِ تصور کی مستیاں
جن میں سواۓ تیرے نہ ہو ماسوا کی یاد

ڈرتا ہوں اور پھر نہیں ڈرتا گناہ سے
آتی ہے اور پھر نہیں آتی خدا کی یاد

ازبر ہے تجھ کو ہجر کی راتوں کی داستاں
سیمابؔ تیری یاد بھی ہے کس بلا کی یاد

سیمابؔ اکبر آبادی

المرسل: فیصل خورشید