
بچھڑ کر تم سے، تنہا ہوگیا ہوں
سمندر سے میں صحرا ہو گیا ہوں
گُھٹن سے مر نہ جائیں آرزوئیں
کہ میں اک بند کمرہ ہو گیا ہوں
خود اپنی کھوج میں محوِ سفر ہوں
عجب منزل کا رستہ ہو گیا ہوں
وہ مجھ میں جا بجا بکھرا ہؤا ہے
سو میں اُس کا حوالہ ہو گیا ہوں
وہ اب بھی میری راہیں دیکھے حیدر
اگرچہ بیتا لمحہ ہو گیا ہوں
نعیم حیدر۔۔۔!!
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔