پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اپنی تباہِیوں کا کِسی سے گِلا نہیں یہ واردات صِرف …


اپنی تباہِیوں کا کِسی سے گِلا نہیں
یہ واردات صِرف مِرا واقعہ نہیں

اِس شہر کے ہُجُوم میں گُم ہوگئے ہیں لوگ
آواز دے رہی ہُوں کوئ بولتا نہیں

ہم نے فِراقِ یار میں گھڑِیاں گُزار دِیں
اِس مَرحلے کے بعد کوئ مَرحلہ نہیں

یہ آپ کا ہے حُکم تو اچھّا یُوں ہی سہی
ترکِ تَعَلُّقات مِرا مُدّعا نہیں

یُوں کھو گئی ہُوں رَنج و اَلَم کے غُبار میں
منزِل تو سامنے ہے مگر راستہ نہیں۔۔۔!

برکھا رانی