بُھولے افسانے وفا کے یاد دلواتے ہوئے
تُم تو آئے اور دِل کی آگ بھڑکاتے ہوئے
موجِ مے بل کھا گئی، گُل کو جمائی آ گئی
زُلف کو دیکھا جو اُس عارض پہ لہراتے ہوئے
بے مروت!! یاد کر لے، اب تو مُدت ہو گئی
تیری باتوں سے دلِ مُضطر کو بہلاتے ہوئے
نیند سے اُٹھ کر کِسی نے اس طرح آنکھیں ملیں
صبح کے تارے کو دیکھا آنکھ جھپکاتے ہوئے
ہم تو اُٹھے جاتے ہیں لیکن بتا دے اِس قدر
کِس کے در کی خاک چھانے تیرے کہلاتے ہوئے
جھاڑ کر دامن اثرؔ جِس بزم سے اُٹھ آئے تھے
آج پھر دیکھے گئے حضرت اُدھر جاتے ہوئے
(اثرؔ لکھنوی)
المرسل: فیصل خورشید
You came and burning the fire of my heart
The bill was eaten in the waves, the flower got steady
When I saw the hair waving at that disease
Shameless!! Remember, it's been a long time now
Making my heart happy with your words.
After waking up from sleep someone met eyes like this
Saw the morning star with a blink of an eye
We get up, but tell me this much
Whose door is the dust of your name?
The gathering from which we came up after shaking the effect
Today we saw Hazrat going there again.
(Effect of Lucknowi)
Marsal: Faisal Khursheed

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔