ایک کسان کا گھوڑا بہت بوڑھا ہو گیا تھا۔ ایک دن وہ غلطی سے ایک گہرے خشک کنویں میں گر گیا۔ کسان نے اسے نکالنے کی بہت کوشش کی لیکن جب کامیاب نہ ہوا تو اس نے سوچا کہ گھوڑا بھی بوڑھا ہے اور کنواں بھی خشک ہے، کیوں نہ اسے یہیں دفن کر دیا جائے۔
کسان نے اوپر سے مٹی ڈالنا شروع کی۔ گھوڑے کو پہلے تو بہت دکھ ہوا کہ اس کا مالک اسے زندہ دفن کر رہا ہے، لیکن پھر اس نے ایک ترکیب سوچی۔ جیسے ہی مٹی اس کی پیٹھ پر گرتی، وہ اسے جھٹک کر نیچے گرا دیتا اور اس مٹی کے اوپر کھڑا ہو جاتا۔ کسان مٹی ڈالتا رہا اور گھوڑا ہر بار مٹی کو سیڑھی بنا کر اوپر آتا رہا۔ کچھ ہی دیر میں کنواں بھر گیا اور گھوڑا چھلانگ مار کر باہر نکل آیا۔
سبق: زندگی میں آنے والی مشکلات کو اپنے اوپر بوجھ نہ بننے دیں بلکہ انہیں ترقی کا زینہ بنائیں۔
Source
