پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ایک رخ یہ دنیا ” نقد “ ہے ہر فعل کا قرضہ چکانا …

🍁ایک رخ 🍁
یہ دنیا ” نقد “ ہے ہر فعل کا قرضہ چکانا ہے
زمیں پہ ہم نہیں رہتے یہاں رہتا ” زمانہ “ ہے
یہاں مجرم کو کٹہرے نہیں ” سر پہ بٹھانا ہے “
اور ” بطور ِ قوم “ ماتھے پر کلک اپنے سجانا ہے
سبق ” انسانیت “ کا ” آئینے “ کو بس سنانا ہے
شہر ہے بھیڑوں کا آپ کو خود کو بچانا ہے
علم کی لاش کو کاندھے پہ رکھ کر بس گھومنا ہے
ظرف ، برداشت کی سولی پہ خود کو آزمانا ہے
شرافت سے جہالت پر فقط بس مسکرانا ہے
یہاں دل چیر کے لوگوں کو پھر اپنا دیکھنا ہے
اور پھر ہرشخص کو اپنا ” عقیدہ “ بھی بتانا ہے
خدا کی خیر ہے ، یہ ” معاشرہ “ پہلے منانا ہے
خدا جانے ، یہاں کب تک ہمارا آب و دانہ ہے
یہاں اچھے بھی ہیں خاکی وطن جن سے گھرانہ ہے
میں لکھ سکتا تھا سو لکھا کہ ” سر ” اپنا اٹھانا ہے
پریشاں عشق کے دعوے ، جنوں حیران رہتے ہیں
یہاں بندے خدا کے کم بڑے ” بھگوان “ رہتے ہیں
✍️خرم خاکی رضوی