ایک بار میں نے امریکہ میں اپنی مینیجر سے ایک سادہ سا سوال پوچھا۔
آپ ہائرنگ کے وقت سب سے زیادہ کن چیزوں کو اہمیت دیتی ہیں؟
ڈگری؟
مہارت؟
یا تجربہ؟
انہوں نے بغیر سوچے کہا:
میرا فوکس اچھے انسان کی تلاش ہوتا ہے۔
پھر انہوں نے بات واضح کرتے ہوئے کہا:
ہنر سکھایا جا سکتا ہے،
ٹریننگ دلوا کر ہر کمی پوری کی جا سکتی ہے،
کمزور مہارت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔
لیکن…
بد کردار اور بداخلاق آدمی
میری پوری ٹیم کو تباہ کر سکتا ہے۔
وہ ماحول خراب کرتا ہے،
اعتماد توڑتا ہے،
اور محنتی لوگوں کا حوصلہ مار دیتا ہے۔
انہوں نے کہا:
میں ایک کم ہنر مند مگر نیک انسان کے ساتھ کام کر سکتی ہوں،
مگر ایک قابل مگر بد نیت شخص
میرے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
پاکستان میں بھی کاروباری افراد بتاتے ہیں کہ جھوٹے اور چور شخص کو چاہے وہ جتنا بھی قابل ہو اسے رکھنے کی بجائے کم ہنر والے نیک فرد کو ہی ترجیح دینگے
یہ بات مجھے اس دن سمجھ آئی کہ
جاب مارکیٹ میں اصل کمی
ہنر کی نہیں،
کردار کی ہے۔
نیکی اور پرہیزگاری
صرف عبادت تک محدود نہیں،
یہ ایمانداری،
ذمہ داری،
وقت کی پابندی
اور دوسروں کے حق کا خیال رکھنے کا نام ہے۔
ایسے لوگ دنیا میں بھی کامیاب ہوتے ہیں
اور دونوں جہانوں میں سرخرو رہتے ہیں۔
اسی لیےڈگری حاصل کریں,
ہنر سیکھیں،
مگر اصل توجہ
نیک انسان بننے پر رکھیں۔
کیونکہ ہنر نوکری دلا سکتا ہے،
مگر
نیکی اور پرہیزگاری
زندگی بھی سنوارتی ہے
اور آخرت بھی۔
—سہیل بلخی
Source