اہم عوامی پیغام دنیا اس وقت غیر یقینی حالات سے گزر رہی ہے۔ جنگ صرف وہاں نہیں ہو…
اہم عوامی پیغام
دنیا اس وقت غیر یقینی حالات سے گزر رہی ہے۔ جنگ صرف وہاں نہیں ہوتی جہاں گولیاں چلتی ہیں، اس کے اثرات ایندھن، خوراک اور روزمرہ زندگی پر پوری دنیا میں پڑتے ہیں۔
ایندھن کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور آنے والے دنوں میں مہنگائی اور رسد کے مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں۔ ایسے وقت میں گھبراہٹ نہیں بلکہ دانشمندانہ تیاری ضروری ہے۔
ہر گھر کو چاہیے کہ کم از کم دو سے تین ماہ کا بنیادی راشن اپنے پاس محفوظ رکھے اور غیر ضروری اخراجات کو کم کرے۔ اس وقت اصل ترجیح گھر کی ضروریات، خوراک اور صحت ہونی چاہیے۔
گھر میں رکھنے والی بنیادی اشیاء
اناج:
آٹا، چاول، دلیہ یا اوٹس
دالیں:
دال مسور، دال مونگ، دال چنا، سفید چنے، لوبیا
دیگر ضروریات:
گھی یا کوکنگ آئل، چینی یا گڑ، نمک، چائے، مصالحہ جات، خشک دودھ
اضافی خوراک:
کھجوریں، بسکٹ، مونگ پھلی یا تھوڑا خشک میوہ
ڈبہ بند اشیاء:
ٹماٹر پیسٹ، ڈبہ بند سبزیاں، ڈبہ بند مچھلی یا چکن
ضروری ادویات:
بخار اور درد کی دوا، کھانسی کا شربت، معدے کی دوا، الرجی کی دوا، ORS، اینٹی سیپٹک محلول، پٹیاں اور گاز، تھرمامیٹر، اور اپنی روزانہ استعمال ہونے والی ادویات۔
گھر میں ضروری سامان:
ٹارچ اور اضافی سیل، ریچارج ایبل لائٹس، پاور بینک، موم بتیاں اور ماچس، پانی ذخیرہ کرنے کے ڈبے، چھوٹا گیس سلنڈر یا اسٹوو۔
یہ وقت فضول خرچی، نمود و نمائش اور عیاشی کا نہیں بلکہ سادگی، بچت اور منصوبہ بندی کا ہے۔
عقل مند قومیں مشکل وقت آنے سے پہلے تیاری کرتی ہیں۔
عالیہ ذوالقرنین
Source