پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ افسانے

اگر تم سمجھتے ہو کہ تمہاری زندگی دکھوں سے بھری ہے، تو پرنس رینڈین کی کہانی ضرور …


اگر تم سمجھتے ہو کہ تمہاری زندگی دکھوں سے بھری ہے، تو پرنس رینڈین کی کہانی ضرور پڑھو۔
پرنس رینڈین 1871 میں پیدا ہوئے۔ دنیا انہیں "ہیومن کیٹرپلر” یعنی "انسانی کیڑا” کے نام سے جانتی ہے۔ وہ ایک نایاب بیماری ٹیٹرا امیلیا سنڈروم میں مبتلا تھے، جس میں انسان کے بازو اور ٹانگیں نہیں ہوتیں۔

لیکن رینڈین نے ہار نہیں مانی۔ انہوں نے زندگی کو چیلنج سمجھا اور ہر اس کام کو ممکن کیا جو ناممکن لگتا تھا۔

انہوں نے اپنے منہ، ٹھوڑی اور کندھوں کی مدد سے شیو کرنا، لکھنا، پینٹنگ کرنا، حتیٰ کہ سگریٹ بنانا اور جلانا بھی سیکھ لیا۔

1932 میں فلم “Freaks” میں ان کا وہ مشہور منظر آج بھی دنیا یاد کرتی ہے، جب انہوں نے بغیر کسی مدد کے اپنے ہاتھوں کے بغیر سگریٹ رول کیا اور جلایا۔

رینڈین کی کہانی ترس کی نہیں، حوصلے اور جیت کی کہانی ہے۔
انہوں نے شادی کی، بچے پیدا کیے، اور اس معاشرے میں اعتماد کے ساتھ جیا جو ان کے لیے آسان نہیں تھا۔

پرنس رینڈین نے دنیا کو دکھایا کہ طاقت جسم میں نہیں، ارادے میں ہوتی ہے۔
طاقتور وہ نہیں جو گرنے سے بچ جائے، بلکہ وہ ہے جو ہر بار گر کر بھی اٹھنے کا حوصلہ رکھے۔

سبق:
زندگی میں رکاوٹیں نہیں ہوتیں، بس حوصلے کا امتحان ہوتا ہے۔ جو لڑتا ہے، وہی جیتتا ہے۔



Source