اک شجر ایسا محبت کا لگایا جائے
جس کا ہمسائے کے آنگن میں بھی سایا جائے
ظفر زیدی
اک شجر ایسا محبت کا لگایا جائے
جس کا ہمسائے کے آنگن میں بھی سایا جائے
یہ بھی ممکن ہے بتا دے وہ کوئی کام کی بات
اک نجومی کو چلو ہاتھ دکھایا جائے
دیکھنا یہ ہے کہ کون آتا ہے سایہ بن کر
دھوپ میں بیٹھ کے لوگوں کو بلایا جائے
یا مری زیست کے آثار نمایاں کر دے
یا بتا دے کہ تجھے کیسے بھلایا جائے
اس کے احسان سے انکار نہیں ہے لیکن
نقش پانی پہ ظفرؔ کیسے بنایا جائے
…..
نام سید ذکی حیدر زیدی تھا۔تقریبا ۱۹۵۰ء میں پیدا ہوئے۔ یہ اناؤ(یوپی) کے زمیں دار گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ ۱۳؍اکتوبر ۱۹۸۳ء کو کم عمری میں نیویارک میں انتقال کرگئے۔ یہ ڈاکٹر عالیہ امام صاحبہ کے بھانجے تھے۔ ان کا شعری مجموعہ’’زخم زخم اجالا‘‘ شائع ہوگیا ہے
مزید پڑھیں: ظفر زیدی کی غزلیں — Zafar Zaidi Ghazals کی مزید غزلیں

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔