اک خلش کو حاصلِ عمرِ رواں رہنے دیا
جان کر ہم نے انہیں نا مہرباں رہنے دیا
کتنی دیواروں کے سائے ہاتھ پھیلاتے رہے
عشق نے لیکن ہمیں بے خانماں رہنے دیا
آرزوئے عشق بھی بخشی دلوں کو عشق نے
فاصلہ میرے اور ان کے درمیاں رہنے دیا
اپنے اپنے حوصلوں، اپنی طلب کی بات ہے
چن لیا ہم نے انہیں، سارا جہاں رہنے دیا
یہ بھی کیا جینے میں جینا ہے بغیر ان کے ادیب
شمع گل کردی گئی باقی دھواں رہنے دیا
(ادیب سہارنپوری)
مزید پڑھیں: ادیب سہارنپوری کی غزلیں — Adeeb Saharanpuri Ghazals کی مزید غزلیں
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔