اِمرؤالقیس _____ عربی زبان کا کلاسِکل شاعر
عربی زبان کا عظیم شاعرامرؤالقیس قبائلی سردارجندہ بن حجر الکِندی کاسب سے چھوٹابیٹا تھا۔ امرؤالقیس عر بی زبان و ادب کی پہلی نمایاں شخصیت ہے اس کا زمانہ قبل از اسلام 501 صدی عیسوی سے لیکر 544 صدی عیسوی کا ہے۔ “سبع المعلقات” قبل از اسلام عر بی زبان و ادب اور فصاحت و بلاغت کے سات فن پارے ، اپنی درجہ بندی کے ساتھ دیوارِ کعبہ پر آویزاں تھے۔امرؤالقیس کا کلام درجۃ اوّل پہ تھا۔اسے دیگر عرب شعرأ پر بر تری حاصل رہی ہے۔آج 20 ویں صدی میں بھی اس کی مقبولیت قائم ہے۔آج بھی امرؤالقیس کو عر بی زبان بو لنے اور سمجھنے والوں میں بہت زیادہ پڑھا اور سُنا جاتا ہے۔جب بھی کوئی سخص عربی زبان و ادب کی تا ریخ جاننے کے لئے سفر شروع کرے گا تو امرؤالقیس سامنے کھڑ ا نظرآئے گا۔
؎
“اے میرے ہم رکاب ، رُک!
تھوڑا توقف کر!
کہ رولیں، اپنے محبوب اور اس کےگھر کی یاد میں
جو کہ تھا
بر لبِ ریگستانی صحرا “دخول “اور”حومل” کے درمیاں۔”
(سبع المعلقات سے انتخاب)
(ماجد اقبال چودھری)

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2766105473619968

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔