پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اُمیدوں سے دلِ برباد کو آباد کرتا ہوں مٹانے کے لی…

اُمیدوں سے دلِ برباد کو آباد کرتا ہوں
مٹانے کے لیے دنیا نئی ایجاد کرتا ہوں

تری میعادِ غم پوری ہوئی، اے زندگی! خوش ہو
قفس ٹوٹے نہ ٹوٹے میں تجھے آزاد کرتا ہوں

جفا کارو! مری مظلوم خاموشی پہ ہنستے ہو
ذرا ٹھہرو، ذرا دم لو، ابھی فریاد کرتا ہوں

میں اپنے دل کا مالک ہوں، مرا دل ایک بستی ہے
کبھی آباد کرتا ہوں، کبھی برباد کرتا ہوں

… More