پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اَمِیؔر مِینائی اچھّے عیسیٰ ہو مریضوں کا خیال اچ…

اَمِیؔر مِینائی

اچھّے عیسیٰ ہو مریضوں کا خیال اچھّا ہے
ہم مَرے جاتے ہیں، تُم کہتے ہو حال اچھّا ہے

تُجھ سے مانگوں مَیں تجھی کو، کہ سبھی کُچھ مِل جائے
سَو سوالوں سے، یہی ایک سوال اچھّا ہے

دیکھ لے بُلبُل و پروانہ کی بیَتابی کو
ہجر اچھّا، نہ حَسِینوں کا وِصال اچھّا ہے

آ گیا اُس کا تصوّر، تو پُکارا یہ شَوق !
دِل میں جَم جائے اِلٰہی یہ خیال اچھّا ہے

آنکھیں دِکھلاتے ہو جَوبَن تو دِکھاؤ صاحب
وہ الگ باندھ کے رکھا ہے، جو مال اچھّا ہے

برق اگر گرمئ رفتار میں اچھّی ہے اَمِیرؔ
گرمی ِحُسن میں ، وہ برق ِجَمال اچھّا ہے

اَمِیؔر مِینائی