امیر خسرو دہلوی مترجم:قاضی سجاد حسین حیدر اقتباس…
امیر خسرو دہلوی
مترجم:قاضی سجاد حسین حیدر
اقتباس:حیات قاضی سجاد حسین سےماخوز
غزل بزبان فارسی مع اردو ترجمعہ
گفتم کہ روشن از قمر گفتا کہ رخسار منست
گفتم کہ شیرین از شکر گفتا کہ گفتار منست
اردو ترجمہ
میں نے کہا چاند سے زیادہ کچھ روشن ہے؟ کہا میرے رخسار
میں نے کہا شکر سے زیادہ میٹھا کچھ ہے؟کہا میری گفتار
شعر خسرو
گفتم طریق عاشقان گفتا وفاداری بود
گفتم مکن جور و جفا، گفتا کہ این کار منست
میں نے کہا عاشقوں کا طریق کیا ہے؟ کہا محبوب سے وفاداری
میں نے کہا کہ جور و جفا نہ کیجیے، کہا یہ تومیرا کام ہے
شعر خسرو
گفتم کہ مرگِ ناگہاں، گفتا کہ درد هجر من
گفتم علاج زندگی ،گفتا کہ دیدار منست
میں نے کہا مرگ ناگہاں کیا ہے؟ کہا میرے ہجر کا درد
میں نے کہا زندگی کا علاج کیا ہے؟ کہا میرا دیدار
شعر خسرو
گفتم کہ حوری یا پری ، گفتا کہ من شاه ِ بتاں
گفتم کہ خسرو ناتوان گفتا پرستار منست
میں نے کہا کہ یہ حور و پری کیا ہے؟ کہا میں خوبرووں کاباد شاہ ہوں/ میرا مقام ان سے بلند ہے
میں نے کہا کہ خسرو تو ناتواں ہے، کہا میرا پرستار تو ہے
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2999148123649034