امریکی ادیب رے بریڈبری نے ایک بار کہا تھا کہ؛” کسی (قوم کے) کلچر کو تباہ و برباد کرنا ہو تو آپکو کتابیں جلانے کی ضرورت نہیں ہے – آپکو صرف اتنا کرنا ہے کہ لوگوں کو پڑھنے سے دور کردیں. ”
آج کسی بھی انسان سے اس کی فیلڈ سے متعلق گفتگو کرکے دیکھ لیں، وہ خوب باتیں کرے گا، اپنے میدان کا ایک ماہر شخص معلوم ہوگا، لیکن جیسے ہی اس سے دیگر انسانی موضوعات پر بات کی جائے تو ایسا معلوم ہوگا کہ سامنے والا ایک احمق اور بیوقوف شخص ہے –
سکرین انٹرٹینمنٹ کے اس دور میں آج انسان کے جسم کو تو خوب خوراک مل رہی ہے مگر انسانی ذہن کو خوراک نہیں مل رہی، انسانوں کی کثیر تعداد ذہنی فاقہ کشی میں مبتلا ہے – علم سے دوری اور ذہنی فاقہ کشی کے نتیجے انسانی ذہن نہایت لاغر اور کمزور ہوچکے ہیں –
لوگوں کے پاس سلیبرٹی گاسپس، کھانے کی ڈشز، دولت جائداد ، گاڑی ، نوکری ، سیاست پر گفتگو کرنے کے علاوہ کوئی اور موضوع یا دلچسپی نہیں ہے.
تحریر: Musa Pasha
Source