افسانہ: دی سلیپ واکر
مصنف: خلیل جبران
مترجم: ایمان
جس قصبےمیں میں پیدا ہوا، وہاں ایک ماں اور بیٹی رہتی تھیں جو نیند میں چلتی تھیں۔
ایک رات، جب سکوت نے سارے جہاں کو لپٹ میں لے رکھا تھا، وہ عورت اور اسکی بیٹی نیند میں چلتے ہوۓ دھند زدہ ایک باغ میں ملیں۔
ماں بولی اور کہا۔آخرکار، آخرکار تم میری دشمن ہو!۔
تم ہی وہ ہو جس نے میرا شباب فنا کیا!۔
جس نے میری زندگی کو تہس نہس کر کے اپنی زندگی کو تعمیر کیا
کاش میں تمہیں مار سکتی!!۔
بیٹی بولی اور کہا: اے قابل نفرت، خود غرض اور بوڑھی عورت!۔ تم ہی وہ ہو جو میری خودمختاری کے درمیان حاٸل ہو۔جس نے اپنی بےرونق زندگی کے اثر تلے میری زندگی جی ہے۔
کاش تم مر جاٶ!۔
اسی لمحے ایک مرغا بول اٹھا۔ اور دونوں عورتیں جاگ گٸیں۔
عورت نے پیار سے کہا
کیا یہ تم ہو میری لخت جگر؟
اور بیٹی نے محبت سے جواب دیا
ہاں میری پیاری ماں۔
The Sleep-Walkers
In the town where I was born lived a woman and her daughter, who walked in their sleep.
One night, while silence enfolded the world, the woman and her daughter, walking, yet asleep, met in their mist-veiled garden.
And the mother spoke, and she said: “At last, at last, my enemy! You by whom my youth was destroyed—who have built up your life upon the ruins of mine! Would I could kill you!”
And the daughter spoke, and she said: “O hateful woman, selfish and old! Who stand between my freer self and me! Who would have my life an echo of your own faded life! Would you were dead!”
At that moment a cock crew, and both women awoke. The mother said gently, “Is that you, darling?” And the daughter answered gently, “Yes, dear.”
By Khalil Gibran
مترجم ایمان
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2998449283718918

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔