اظہر ادیب
ہَمَیں قبیلے سے کچھ مختلف بنایا گیا
ہمارے سِینے میں پتّھر نہیں لگایا گیا
یہ کِس کو ڈُھونڈنے دشتِ وَفا میں آئے ہو
یہاں تو کوئی نہیں مُدّتوں سے آیا گیا
ہمارے شَہْر میں اِک حُجرۂ سُخن ہے جہاں!
دِیا
گھٹائیں گُزریں وہاں سے گُریز کرتے ہُوئے
جہاں پہ سایَوں کو دِیوار سے لگایا گیا
مِرے حَرِیف کے کہنے پہ فیصلہ میرا
مجھے سُنانے سے پہلے اُسے پڑھایا گیا
اب اُس کی سنگ زَنی توڑتی ہے اندر سے
وہ ایک عہد، جو ہم سے نہیں نِبھایا گیا
یہ اور بات، مُوافِق رُتَیں نہیں آئیں !
اِک آرزُو کو سَرِ شاخِ دِل تو لایا گیا
نقوشِ سارے بگاڑے گئے مِرے، پہلے !
پِھر اُس کے بعد مجھے آئینہ دِکھایا گیا
ہمارے جان ِنثاروں کی خَیر ہو اظؔہر !
ہماری گھات میں دشمن نہیں بِٹھایا گیا
اظؔہر ادیب، پاکستان
