پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں اس طرح تو ہو…

اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں کے

اب تو اس کی آنکھوں کے میکدے میسر ہیں
پھر سکون ڈھونڈو گے ساغروں میں جاموں میں

دوستی کا دعوٰی کیا، عاشقی سے کیا مطب
میں ترے فقیروں میں، میں ترے غلاموں میں

زندگی بکھرتی ہے شاعری نکھرتی ہے
دلبروں کی گلیوں میں دل دلگی کے کاموں میں

جس طرح شعیب اس کا نام چن لیا تم نے
اس نے بھی ہے چن رکّھا ایک نام ناموں میں

(شعیب بن عزیز)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

مزید پڑھیں: شعیب بن عزیز کی غزلیں — Shoaib Bin Aziz Ghazals کی مزید غزلیں