ابو مّحمد سحرؔ یومِ ولادت
April 10 1930
نام *ابو مّحمد ابوالقاسم، قلمی نام ابو محمد سحر* *١٠ اپریل ١٩٣٠ء* کو *محی الدین پور، ضلع فتح پور اتر پردیش* میں پیدا ہوئے تھے۔ *سحرؔ* حمیدیہ کالج بھوپال میں پروفیسر اور اردو ڈپارٹمنٹ کے سربراہ تھے۔ انہوں نے درجن بھر سے زیادہ کتابیں لکھی ہیں ۔
*ابو مّحمد سحر* کی کتابوں کے نام یہ ہیں :
” *اردو میں قصیدہ نگاری*” (1958)؛ ” *تنقید و تجزیہ*” (1961)؛ "*مطالعہ امیرؔ* ” (1965)؛ ” *انتخاب قصائد* (اردو میں مقدمہ و حواشی (1969)؛ *” غالبیات کے چاند مباحثہ”* (1973)؛ *”برگِ غزل”* (1981)؛ *”اردو املا اور اس کی اصلاح'(1982)؛ "زبان و لغت”* (1983)؛ غالبیات اور ہم”(1984)؛ *”اردو رسم الخط اور املا ۔ اک محکمہ”* (1999)؛ *”ادبی تحقیر و تنقید "؛ "ہندی / ہندوی پر ایک نظر اور دوسرے مضامین "*؛ *”برگ سحر "* (2002) انہوں نے کچھ قابل ذکر اعزازات کے علاوہ 1984ء میں "فخرالدین علی احمد غالب ایوارڈ” سے نوازا گیا تھا۔
*ابو محمد سحرؔ، ٢٠٠٢ء* میں انتقال کر گئے ۔
….
ابو مّحمد سحرؔ کے منتخب اشعار
برق سے کھیلنے طوفان پہ ہنسنے والے
ایسے ڈوبے ترے غم میں کہ ابھر بھی نہ سکے
—
*بلائے جاں تھی جو بزم تماشا چھوڑ دی میں نے*
*خوشا اے زندگی خوابوں کی دنیا چھوڑ دی میں نے*
—
پھر کھلے ابتدائے عشق کے باب
اس نے پھر مسکرا کے دیکھ لیا
—
*بے ربطئ حیات کا منظر بھی دیکھ لے*
*تھوڑا سا اپنی ذات کے باہر بھی دیکھ لے*
—
تکمیلِ آرزو سے بھی ہوتا ہے غم کبھی
ایسی دعا نہ مانگ جسے بد دعا کہیں
—
رہِ عشق و وفا بھی کوچہ و بازار ہو جیسے
کبھی جو ہو نہیں پاتا وہ سودا یاد آتا ہے
—
*سحرؔ اب ہوگا میرا ذکر بھی روشن دماغوں میں*
*محبت نام کی اک رسم بے جا چھوڑ دی میں نے*
—
عشق کو حسن کے اطوار سے کیا نسبت ہے
وہ ہمیں بھول گئے ہم تو انہیں یاد کریں
—
*عشق کے مضموں تھے جن میں وہ رسالے کیا ہوئے*
*اے کتابِ زندگی تیرے حوالے کیا ہوئے*
—
مرضی خدا کی کیا ہے کوئی جانتا نہیں
کیا چاہتی ہے خلقِ خدا ہم سے پوچھیے
—
ہمیں تنہائیوں میں یوں تو کیا کیا یاد آتا ہے
مگر سچ پوچھیے تو ایک چہرا یاد آتا ہے
—
ہندو سے پوچھیے نہ مسلماں سے پوچھیے
انسانیت کا غم کسی انساں سے پوچھیے
—
*ہوشمندی سے جہاں بات نہ بنتی ہو سحرؔ*
*کام ایسے میں بہت بے خبری آتی ہے*
*انتخاب : اعجاز زیڈ ایچ*

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔