ابن صفی
1928-1980
اک دن جلالِ جبّہ و دستار دیکھنا
اربابِ مکر وفن کو سرِ دار دیکھنا
سنتے رہیں کسی بھی دریدہ دہن کی بات
ہم بھی کھلے تو جوششِ گفتار دیکھنا
قرآن میں ڈھونڈتے ہیں مساواتِ احمریں
یارو نیا یہ فتنۂ اغیار دیکھنا
وردِ زباں ہیں خیر سے آیاتِ پاک بھی
ہے اہرمن یہ خرقہ و پندار دیکھنا
کل تک جو بت کدے کی اڑاتا تھا دھجیاں
اس کے گلے میں حلقۂ زنار دیکھنا
لائ گئ ہے لال پری سبزہ زار میں
ہوتے ہیں کتنے لوگ گناہ گار دیکھنا
فرصت ملے جو لال حویلی کے درس سے
اک بوریہ نشیں کے بھی افکار دیکھنا
…..

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔