پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آنکھوں کو اِنتظار کا دے کے ہُنر …

آنکھوں کو اِنتظار کا دے کے ہُنر چلا گیا
چاہا تھا ایک شخص کو جانے کِدھر چلا گیا

دن کی وہ محفلیں گئیں راتوں کے رُتجگے گئے
کوئی سمیٹ کر میرے شام و سحر چلا گیا

جھونکا ہے اِک بہار کا رنگِ خیالِ یار بھی
ہر سُو بِکھر بِکھر گئی خُوشبو، جِدھر چلا گیا

اُس کے ہی دم سے دِل میں آج دھوپ بھی ہے چاندنی بھی ہے
دے کے وہ اپنی یاد کے شمس و قمر چلا گیا

کوچہ بہ کوچہ در بہ در کب سے بھٹک رہا ہے دِل
ہم کو بلا کے راہ وہ اپنی ڈگر چلا گیا

سمپورن سنگھ گلزارؔ

المرسل: فیصل خورشید


Comments

20 responses to “آنکھوں کو اِنتظار کا دے کے ہُنر …”

  1. وااااااااااہ بہت ہی عمدہ
    کماااااااااااااآآآآآآآآآآآآآآآآل

جواب دیں