پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آج پرانی راہوں سے، کوئی مجھے آواز نہ دے درد میں ڈو…


آج پرانی راہوں سے، کوئی مجھے آواز نہ دے
درد میں ڈوبے گیت نہ دے، غم کا سسکتا ساز نہ دے

بیتے دنوں کی یاد تھی جن میں، میں وہ ترانے بھول چکا
آج نئی منزل ہے میری، کل کے ٹھکانے بھول چکا
نہ وہ دل نہ صنم، نہ وہ دین دھرم
اب دور ہوں سارے گناہوں سے
آج پرانی راہوں سے، کوئی مجھے آواز نہ دے
درد میں ڈوبے گیت نہ دے، غم کا سسکتا ساز نہ دے

جیون بدلا دنیا بدلی، من کو انوکھا گیان ملا
آج مجھے اپنے ہی دل میں، ایک نیا انسان ملا
پہنچا ہوں وہاں نہیں دور جہاں، بھگوان کی نیک نگاہوں سے
آج پرانی راہوں سے، کوئی مجھے آواز نہ دے
درد میں ڈوبے گیت نہ دے، غم کا سسکتا ساز نہ دے

ٹوٹ چکے سب پیار کے بندھن، آج کوئی زنجیر نہیں
شیشہٴ دل میں ارمانوں کی، آج کوئی تصویر نہیں
اب شاد ہوں میں، آزاد ہوں میں، کچھ کام نہیں ہے آہوں سے
آج پرانی راہوں سے، کوئی مجھے آواز نہ دے

شاعر شکیل بدایونی۔۔!!!


Comments

10 responses to “آج پرانی راہوں سے، کوئی مجھے آواز نہ دے درد میں ڈو…”

  1. موسیقار اعظم نوشاد علی صاحب نے ایک مرتبہ خود فرمایا تھا کہ جس فلم کے گانے شکیل بدایونی نے لکھے ہوں ، موسیقی نوشاد علی نے تیار کی ہو ، گائیکی پاک اور پوِتر محمد رفیع صاحب کی ہو وہ فلم نہیں۔۔۔۔۔۔ایک ناقابِلِ فراموش شاہکار ہوتا ہے۔۔۔
    اس مثلث نے بہت بڑے کام کئے۔۔۔
    موسیقی ، شاعری اور گلوکاری کا حسین امتزاج۔۔۔۔۔
    1952 میں وجے بھٹ نے فلم” بیجو باورا” بنائی ۔۔۔۔چونکہ یہ فلم بھی شہنشاہ اکبر کے دور کے گائیک تان سین کے اس” کردار "سے متعلق ہے جو اس نے حکومت میں اپنا اثرورسوخ قائم رکھنے کے لئے ادا کیا۔۔۔۔کیونکہ بیجو کی آواز اکبر کے دربار میں تان سین کی اہمیت کو کم کر سکتی تھی۔۔۔
    اس لئے۔۔۔۔ہر حال میں فلم کو کامیاب۔۔۔ کرنے کے لئے موسیقار اعظم نوشاد علی اور شاعر شکیل بدایونی کا انتخاب کیا گیا۔۔۔۔فلمی صنعت تک "جام بکف” شاعروں کی رسائی واضح تھی اَیسے میں خود کو”منوانا” شکیل کے لئے بہت بڑا امتحان تھا۔۔۔۔مگر ۔آفاقی آواز کے مالک محمد رفیع کی گائیکی نے شکیل بدایونی کی شاعری کو واقعی شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔۔۔۔۔یوں شکیل بدایونی ایک کامیاب فلمی شاعر بھی کہلائے۔۔۔۔۔۔فلم آدمی کا۔۔۔یہ گانا بھی اسی ناقابِلِ فراموش ” مثلث” کا ہی شاہکار ہے۔۔۔۔آج شکیل بدایونی کا یومِ پیدائش ہے(حکیم خلیق الرحمٰن)

جواب دیں