پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آبلہ پا کوئی اس دشت میں آیا ہوگا ورنہ آندھی میں دی…

آبلہ پا کوئی اس دشت میں آیا ہوگا
ورنہ آندھی میں دیا کس نے جلایا ہوگا
—–
*آغاز تو ہوتا ہے انجام نہیں ہوتا*
*جب میری کہانی میں وہ نام نہیں ہوتا*
—–
عیادت کو آئے شفا ہو گئی
مری روح تن سے جدا ہو گئی
—–
ہنسی تھمی ہے ان آنکھوں میں یوں نمی کی طرح
چمک اٹھے ہیں اندھیرے بھی روشنی کی طرح
—–
کہیں کہیں کوئی تارہ کہیں کہیں جگنو
جو میری رات تھی وہ آپ کا سویرا ہے
—–
تیرے قدموں کی آہٹ کو یہ دل ہے ڈھونڈتا ہر دم
ہر اک آواز پر اک تھرتھراہٹ ہوتی جاتی ہے
—–
*عیادت ہوتی جاتی ہے عبادت ہوتی جاتی ہے*
*مرے مرنے کی دیکھو سب کو عادت ہوتی جاتی ہے*
—–
یوں تیری رہگزر سے دیوانہ وار گزرے
کاندھے پہ اپنے رکھ کے اپنا مزار گزرے