نظم : سال شاعرہ : ایلا ویلر ول کاکس اردو ترجمہ : رومانیہ نور نئے سال کی نظموں …

شاعرہ : ایلا ویلر ول کاکس
اردو ترجمہ : رومانیہ نور
نئے سال کی نظموں میں کیا بیاں ہو سکتا ہے ؟
جو ہزاروں بار نہ کہا گیا ہو؟
سال ِ نو آتا ہے ، پرانا سال جاتا ہے،
ہمیں معلوم ہے ہم خواب دیکھتے ہیں ، ہم خواب دیکھتے ہیں ہمیں معلوم ہے یہ۔
ہم روشنی کے ہمراہ ہنستے ہوئے اٹھتے ہیں،
شب کے ہمراہ روتے ہوئے لیٹ جاتے ہیں۔
ہم دنیا کو گلے لگاتے ہیں جب تک یہ ہمیں ڈس نہ لے،
تب ہم ملامت کرتے ہیں اور قوتِ پرواز کے لیے آہیں بھرتے ہیں۔
ہم جیتے ہیں، ہم پیار جتاتے، وعدے کرتے اور شادی رچاتے ہیں،
ہم اپنی دلہنوں کو ہار پہناتے اور مردوں کو کفناتے ہیں۔
ہم ہنستے ہیں، روتے ہیں ، امید لگاتے اور ڈرتے ہیں،
اور یہی سال بھر کے بوجھ ہیں۔
"The Year”
By Ella Wheeler Wilcox
What can be said in New Year rhymes,
That’s not been said a thousand times?
The new years come, the old years go,
We know we dream, we dream we know.
We rise up laughing with the light,
We lie down weeping with the night.
We hug the world until it stings,
We curse it then and sigh for wings.
We live, we love, we woo, we wed,
We wreathe our brides, we sheet our dead.
We laugh, we weep, we hope, we fear,
And that’s the burden of the year.
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3837155066514998




رومانیہ نور !
آپ کی طرف سے ہمیشہ کی طرح ایک عمدہ بر محل انتخاب
اور بہترین ترجمہ
آپ کو نیا سال مبارک
امید ہے کہ اس سال بھی ہمیں آپ کی طرف سے بہت کچھ پڑھنے کو ملے گا
جب کبھی بھی آپ کی طرف سے کچھ پڑھنے کو ملتا ہے تو غالب کا یہ شعر سامنے آ جاتا ھے
"دیکھنا تقریر کی لذت کہ جو اس نے کہا
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے”
واہ واہ واہ
موقع کی مناسبت سے خوب انتخاب ہے
زبددست. . انتخاب عمدہ ترجمہ
شئیر کر رہی ہوں
عمدہ انتخاب اور بہترین ترجمہ۔نیا سال مبارک ہو۔