عالمی ادب

آج نوبل انعام یافتہ مصری ادیب نجیب محفوظ کا یوم پی…

آج نوبل انعام یافتہ مصری ادیب نجیب محفوظ کا یوم پیدائش ہے، اس موقع پر انکی آپ بیتی " یادوں کی بازگشت " سے ایک انتخاب احباب کی نظر :

رقعہ۔۔۔!!

ایک دن مجھے اپنے قدموں تلے زمین کے اوپر گلاب کا ایک پھول پڑا ہوا ملا۔۔ اس میں کوئی بات اتنی دلکش تھی کہ میں نے اسے اٹھا لیا اور پھر میں نے دیکھا کہ اس کے ڈنٹھل کے گرد کاغذ کا ایک رقعہ سفید دھاگے سے باندھ دیا گیا ہے۔۔ میں نے اسے کھول کر دیکھا تو اس پر لکھا تھا :

" آؤ۔۔۔ میں اسی طرح ہوں کہ جیسے تم دیکھنا چاہو گئے۔۔ "

میں نے مسکراتے ہوئے اس معاملے پر غور کیا اور اپنے آپ سے سوال کیا کہ آخر یہ اپنی منزلِ مقصود تک کیوں نہیں پہنچا۔۔ اسے خاک پر کیوں پھینک دیا گیا۔۔ ؟

کچھ دیر تک میں مفروضوں اور امکانات کی وادی میں گھومتا رہا مگر میں نے اس دنیا کی تعریف کرنے لگا جس میں محبت کا ایک ذریعہ خشک ہونے نہیں پاتا۔۔

ماضی بعید کی ہوائیں میری سمت چلنے لگیں اور میرا دل اس قدر زور سے دھڑکا کہ جتنی اس میں طاقت تھی۔۔

اور پھر میں نے اپنے پُرانے تردد کو چھوڑ دیا۔۔

میں نے دل میں ٹھان لی کہ اس وسیع و عریض شہر میں اپنی تدفین کے لئے کوئی معقول جگہ تلاش کر لوں۔۔۔!!

•••••••
مصنف : نجیب محفوظ
مترجم : آصف فرخی
کتاب : یادوں کی بازگشت
انتخاب و ٹائپنگ : احمد بلال


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2959031160994064

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/