منتخب نظمیں

نعتِ رسولِ مقبول ﷺ – رخشندہ نوید چرچے مرے نبی ﷺکے…

نعتِ رسولِ مقبول ﷺ – رخشندہ نوید

چرچے مرے نبی ﷺکے ہر آن ہو رہے ہیں
قرآن کے معانی آسان ہو رہے ہیں

عشاقِ مصطفیﷺ ہیں ہم سب شریکِ محفل
آقائے دو جہاں پر قربان ہو رہے ہیں

پوروں پہ پڑھتے پڑھتے اسمِ شہِ دو عالم
دل میں کچھ اور راسخ ایمان ہو رہے ہیں

ختم الرسل کی باتیں، قائم یہ کائناتیں
دنیا و دیں یہیں پر یکجان ہو رہے ہیں

اتنی سی التجا ہے، بخشش ہی مدعا ہے
رو رو کے ہم نبیﷺ جی ہلکان ہو رہے ہیں

کس آنکھ سے کریں گے دیدارِ خاکِ طیبہ
یارب خطا ہمارے اوسان ہو رہے ہیں

انساں کی راستی پر، آداب و آگہی پر
آفاق پر ملائک حیران ہو رہے ہیں

رخشندہؔ جذبِ دل میں پلکیں بھگو بھگو کر
نعتِ رسولﷺ کے ہم شایان ہو رہے ہیں


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/