منتخب نظمیں
فضیلت رمضان – نصرت مہدی دل سے رمضاں کی فضیلت نہیں…

فضیلت رمضان – نصرت مہدی
دل سے رمضاں کی فضیلت نہیں جانے والی
یہ ہے مومن کی عقیدت نہیں جانے والی
روزہ داری تو ازل سے ہے ہمارے خوں میں
دین سے اپنی یہ رغبت نہیں جانے والی
یہ تہجد، یہ عمل اور یہ خصوصی سجدے
یہ ہے ایمان کی دولت نہیں جانے والی
آنکھ منھ کان زباں نفس پہ قابو رکھنا
رائیگاں اب یہ ریاضت نہیں جانے والی
روزہ داروں کو ترا قرب ہے حاصل یارب
دور ہم سے تری رحمت نہیں جانے والی
حق غریبوں کا نکالا ہے اگر رمضاں میں
گھر سے پھر دیکھنا برکت نہیں جانے والی
ہے گنہگار ابھی کیسے یہ کہہ دے نصرت
اب کہیں ہاتھ سے جنّت نہیں جانے والی

