عالمی ادب

ناسا آج دن کو Mars Perseverance Mission لانچ کرنے …

ناسا آج دن کو Mars Perseverance Mission لانچ کرنے والا ہے۔ یہ مشن 7 مہینے لگاتار سفر کرنے کے بعد فروری 2021ء میں مریخ کی سطح پر لینڈ کرے گا۔ اس مشن کے ذریعے مستقبل میں مریخ پر انسانی آبادکاری کے متعلق ہمیں سمجھنے میں مدد کرے گا۔ اس مشن نے بڑے سوالات کے جوابات تلاش کرنے ہیں:
1: کیا واقعی ماضی میں مریخ پر زندگی موجود تھی؟
شروع میں ہم مریخ کو بیابان اور مُردہ خطہ سمجھتے تھے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہماری اس کے متعلق سمجھ بُوجھ بڑھنا شروع ہوگئی ہے، اب مریخ پر دریاؤں کے نشانات اور Blue berries stone ملنے کے بعد ہمیں اندازہ ہوچکا ہے کہ ماضی میں مریخ زمین کی طرح پانی سے بھرپور خطہ تھا، یہاں پانی کے دریا بہتے تھے، کچھ عرصہ قبل مریخ کی سطح سے میتھین کے اخراج نے سائنسدانوں کو مزید شک میں مبتلا کردیا کیونکہ میتھین عموماً وہیں موجود ہوتی ہے جہاں جاندار موجود ہوں۔ جس وجہ سے سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ماضی میں مریخ پر زندگی موجود رہی ہوگی۔ اگر مریخ پر زندگی موجود تھی تو وہ کس شکل میں تھی اور کیسے تباہ ہوئی ہوگی؟ اس متعلق ایک تفصیلی اُردو ڈاکومنٹری آپ مضمون کے آخر میں دئیے گئے لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔
2: اس مشن کا دوسرا اہم مقصد مریخ کی ماضی میں آب و ہوا اور موسموں کے متعلق اندازہ لگانا ہے۔
موجودہ مریخ پر کاربن ڈائی آکسائیڈ موجود ہے، لیکن ماضی میں ایسا نہیں تھا، مریخ پر آکسیجن بھی وافر مقدار میں موجود تھی۔ مریخ چونکہ سورج کے گرد 687 دنوں میں ایک چکر مکمل کرتا ہےجس وجہ سے وہاں ایک سال گرمی اور ایک سال سردی رہتی ہے۔ گرمیوں کے مہینوں میں اس کے پول پر جمی کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس شدید طوفان لے کر آتی ہے۔ ماضی کے مریخ کا اندازہ کرکے ہمیں وہاں کے ماحول کا ماضی، حال اور مستقبل تینوں سمجھنے میں مدد ملے گی۔
3:مریخ کی جغرافیائی سطح کو سمجھنے کی کوشش۔
ماضی میں مریخ پر پانی، ہوا، آتش فشاں پہاڑ موجود تھے، شہابیے بھی بڑی تعداد میں گرتے رہتے تھے، انہوں نے موجودہ مریخ کی جغرافیائی سطح کو کیسے تبدیل کیا۔ مثلاً مریخ پر زمین کی نسبت سو گنا بڑے آتش فشاں پہاڑ موجود ہیں۔ جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ مریخ کے نیچے ٹیکٹانک پلیٹس ویسی حرکت نہیں کرتیں جیسے زمین کے نیچے کرتی ہیں، جس وجہ سے لاوا کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع ملا۔ کچھ عرصہ قبل ہمیں علم ہوا ہے کہ مریخ پر ماضی میں زمین کی طرح مقناطیسی حصار بھی موجود تھا، اس متعلق تحقیق کرکے ہمیں مریخ کی اندرونی ساخت کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
4: انسانی آبادکاری میں سہولت مہیا کرنا۔
ہمیں علم ہے کہ اگلے چند سالوں میں نسل انسانی مریخ پر ڈیرے ڈالنے والی ہے، اس مشن کے ذریعے مریخ کی سطح پر سورج کی الٹراوائلٹ ریڈیشنز اور سُپرآکسائیڈ کی موجودگی کا اندازہ لگایا جائے گا تاکہ مریخی انسانوں کے لئے اس حساب سے اسپیس سُوٹ بنائے جاسکیں۔ اس کے علاوہ یہ مشن مریخ پر پانی کی کھوج، مریخی سطح میں ڈرل کرکے معدنیات کی جانچ بھی کرے گا۔ نیزمریخ پر لینڈنگ کی جدید تکنیکیں استعمال کی جائیں گیں تاکہ مستقبل میں انسانی مشنز جب لینڈ کیے جائیں تو اُن پر جی فورس کم سے کم لگے۔
اس مشن میں مارس لینڈر کے ساتھ ایک چھوٹا سا ہیلی کاپٹر بھی پہلی بار بھیجا جائے گا، جو مسلسل خلائی گاڑی کے ساتھ رابطے میں ہوگا اور اُڑ کر آگے کے ٹھکانوں کے متعلق خلائی گاڑی کو گائیڈ کرتا رہے گا۔ یہ پہلی بار ہوگا کہ انسانی ہاتھوں سے بنا ہوا کوئی ہیلی کاپٹر زمین کے علاوہ کسی سیارے یا اجرام فلکی پر اُڑایا جائے گا۔ اگر یہ تجربہ کامیاب ہوگیا تو مستقبل میں انسانی مشن کے ساتھ بھی ایسے ہیلی کاپٹر بھیجے جائیں گے۔ یہ خلائی گاڑی مریخ کی سطح کو کھود کر سیمپل اکٹھے کرے گی اور انہیں ایک ٹیوب میں سٹور کرلے گی، کئی دہائیوں بعد جب انسان مریخ سے واپسی کے قابل ہوگا تو اِن ٹیوبز کو زمین لے کر آیا جائے گا جہاں اُن سیمپلز میں زندگی کی باقیات دریافت کی جائیں گیں۔ عوامی سطح پر اِس مشن میں دلچسپی کے لئے ناسا نے عوام الناس کی اپیل کی تھی کہ وہ اپنے نام ہمیں بھیجیں۔ ہم ایک چِپ میں تمام نام ڈال کر اُن کو مریخ پر بھجوائیں گے، جس جس نے نام بھیجے، اُس کے بدلے انہیں مریخ کے ورچوئل ٹکٹ بھی جاری کیے، مجھے جاری کیا گیا ورچوئل ٹکٹ آپ ساتھ منسلک تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔ آج کا دن تاریخی ہے کیونکہ انسانی آبادکاری کے لئے ایک اہم مشن مریخ کی جانب روانہ ہونے والا ہے، وہ ہمارا اگلہ ٹھکانہ ہے، نسل انسانی کا اگلا پڑاؤ ہے!
محمد شاہ زیب صدیقی
زیب نامہ
ہمیں کیوں لگتا ہے کہ مریخ پر ماضی میں زندگی ہوگی اور وہ زندگی کیسی ہوگی؟ اس متعلق تفصیلی اُردو ڈاکومنٹری
https://www.youtube.com/watch?v=zRC7FZXTwWs
Source:
https://mars.nasa.gov/science/goals
#زیب_نامہ
#مریخ





بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2833048500258998

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/