اگر ہرمین ہیسے کا ناول "سدھارتھ" شاہ کار…

اگر ہرمین ہیسے کا ناول "سدھارتھ" شاہ کار ہے، تو وجہ یہ ہے کہ اس نوبیل انعام یافتہ ادیب نے بدھا کے بجائے، جس کی کہانی الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتی، ایک برہمن نوجوان سدھارتھ کی کہانی سنانے کا ارادہ باندھا۔
یہ بدھا ہی کی کہانی تھی، مگر سدھارتھ کو متعارف کرا کر اس نے ہمارے بے پناہ تجسس اور بدھا سے جڑی عقیدت کو کم دیا۔
اور یوں بدھا، جو ہر کہانی سے ماورا ہے، فکشن میں سمو گیا!
اس ناول کے دو تراجم ہوئے، دونوں ہی ستھرے نکھرے اور قابل مطالعہ ہیں۔ اہم نکتہ یہ ہے مترجم کے مانند ہم، ہیسے کے برعکس، بدھا کو زیادہ جانتے ہیں، کیوں ہمارے خطے کا تھا، ہمارا تھا۔
شاید اسی نکتے کے پیش نظر ہیسے نے بدھا کے بجائے ایک اور مسافر کو چنا، ایک مانوس اجنبی کو ۔ ۔ ۔
سدھارتھ کو۔
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2888535161376998



