افسانے

یہ بھی ہے انداز غزل کا۔۔ڈاکٹر ستیہ پال آنند


بول کر سب کو سنا، اے ستیہ پال آنند! بول
اپنی رامائن کتھا، اے ستیہ پال آنند ! بول

تو کہ کامل تھا کبھی، اب نصف سے کم رہ گیا
دیکھ اپنا آئنہ ، اے ستیہ پال آنند ! بول

ایسے گم صم مار مت کھا،اٹھ کھڑا ہو، دے جواب
تان مُکّا، غُل مچا، اے ستیہ  پال آنند ! بول

کیا خموشی کی رِدا اوڑھے ہوئے مر جائے گا؟
سیکھ لے اب بولنا، اے ستیہ پال آنند ! بول

شہر ہے سوداگروں کا اورتو پتّھر کا بُت
بول کر قیمت بتا، اے ستیہ پال آنند ! بول

جنّت و دوزخ تو اب ابلیس کی جاگیر ہیں
کس جگہ تو جاے گاِ ؟ اے ستیہ  پال آنند ! بول

ابن ِ مُلجِم پھر کوئی آنے نہ پائے اس جگہ
کربلا کو کر بلا ، اے ستیہ پال آنند ! بول

پڑھنے والوں کا اُجَـڈ پن اور نقّادوں کی ڈِینگ
تیری اب قیمت ہے کیا؟ اے ستیہ  پال آنند ! بول

شعر کہنا ‘ سنگ برداری سے بڑھ کر کچھ نہیں
سِسّی فُس٭ کو بھول جا ، اے ستیہ  پال آنند ! بول

صرف مُردوں کو ہی ملتی ہے خموشی کی سزا
لب بکف ہو، ہاتھ اُٹھا، اے ستیہ پال آنند ! بول

سب زبانوں پر ہیں پہرے، شہر اب خاموش ہے
گُنگ ہے ساری فضا، اے ستیہ  پال  آنند ! بول





بشکریہ

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/