آج مشہور و معروف پنجابی کے شاعر شیو(شو) کمار بٹالو…

Jul 23, 1936
شیوکمار بٹالوی 23 جولائی 1936ء کو شکر گڑھ ضلع نارووال کے ایک گاؤں”بڑا پنڈ لوٹیاں” میں پیدا ہوۓ۔ تقسیم ہند کے بعد جب ان کی عمر 11 سال تھی وہ بھارت کے شہر بٹیالہ گرداس پور ہجرت کر گۓ ان کے والد پٹواری تھے۔
شیو کمار بٹالوی کو محبتوں کا شاعر بھی کہا جاتا ہے۔شیو کمار اب تک کے سب سے چھوٹی عمر مین 1967ء ساہیتا ایوارڈ لینے والے بھارتی بھی ہیں۔
شیو کمار بچپن سے ہی اپنے خیالات میں کھوۓ رہتے تھے سارا دن غائب رہنے کے بعد انہیں اکثر ندی کے کنارے کسی درخت کے نیچے یا کسی مندر کے قریب خاموشی سے لیٹا ہوا پایا جاتا تھا۔مشاعروں میں کلام پڑھنے کا ان کا اپنا ایک مخصوص انداز تھا۔اپنی شادی کے بعد وہ 1968ء میں چندی گڑھ چلے گۓ جہاں انہوں نے اسٹیٹ بنک آف انڈیا کو بطور پی۔آر۔او جوائن کر لیا۔کثرت بادہ نوشی کی وجہ سے انہیں جگر کا کینسر ہو گیا اور یہی ان کی موت کا سبب بنا۔وہ 06 مئی 1973ء کو عین جوانی میں وفات پا گۓ تھے۔
منتخب کلام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاچ مینوں آگئی غم، کھان دی
ہولی ہولی رو کے جی پر چان دی
چنگا ہویا توں پرایا ہو گیوں
مک گئی چنتا تینوں اپنان دی
مر تے جاں پر ڈر ہے دماں والیو
دھرت وی وکدی ہے مل شمشان دی
نہ دیو مینوں ساہ ادھارے دو ستو
لے کے مڑ ہمت نہیں پرتان دی
نہ کرو شو دی اداسی دا علاج
رون دی مرضی ہے اج بے ایمان دی


One of leading poet of Punjabi.