منتخب غزلیں
غم اٹھاؤ گے ،مسکراؤ گے لیکن اندر سے ٹوٹ جاؤگے …
غم اٹھاؤ گے ،مسکراؤ گے
لیکن اندر سے ٹوٹ جاؤگے
لیکن اندر سے ٹوٹ جاؤگے
ہر طرف جنگلوں کا سناٹا
اب کسے حال دل سناؤ گے
اب تو آنکھیں بھی بجھ گئيں اپنی
اور کتنا ہمیں رلاؤ گے
جب یہ دنیا تمہیں ستائے گی
ساری تہذیب بھول جاؤ گے
روشنی کے فریب میں آ کر
اور کتنے دئے بجھاؤ گے
اور کچھ دن کا یہ جھمیلا ہے
پھر ہمیں بھی یہاں نہ پاؤ گے
یاد آئيں گے ہم بہت منصور
جب کوئی گيت گنگناؤ گے
(منصور عثمانی)
Mansoor Usmani
انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی


