منتخب غزلیں

لگ جا گلے کہ پھر یہ حسیں رات ہو نہ ہو شاید پھر …


لگ جا گلے کہ پھر یہ حسیں رات ہو نہ ہو
شاید پھر اس جنم میں ملاقات ہو نہ ہو

ہم کو ملی ہیں آج یہ گھڑیاں نصیب سے
جی بھر کے دیکھ لیجیے ہم کو قریب سے
پھر آپ کے نصیب میں یہ رات ہو نہ ہو
شاید پھر اس جنم میں ملاقات ہو نہ ہو

لگ جا گلے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاس آئیے کہ ہم نہیں آئیں گے بار بار
بانہیں گلے میں ڈال کے ہم رولیں زار زار
آنکھوں سے پھر یہ پیار کی برسات ہو نہ ہو
شاید پھر اس جنم میں ملاقات ہو نہ ہو

لگ جا گلے کہ پھر یہ حسیں رات ہو نہ ہو
شاید پھر اس جنم میں ملاقات ہو نہ ہو

راجا مہدی علی خان۔۔۔۔۔۔!!!

Related Articles

25 Comments

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/