تُو جابَجا ہے تُو سُو بَسُو ہے تُو کُو بَکو ہے تُو…

تُو کُو بَکو ہے تُو مُو بَمو ہے
ظاہِر بھی تُو ہے مَظہر بھی تُو ہے
ہر سَمت اپنے خود رُوبَرُو ہے
جَلوَہ بھی تیرا آنکھیں بھی تیری
مَنظُور بھی تو ناظِر بھی تُو ہے
دارالحرم میں بیت الصنم میں
تیری طلب میں اِک ہاؤ ھُو ہے
صحنِ چَمَن میں جنگل میں بَن میں
تُو رنگ و بُو ہے نشو و نمُو ہے
رمزِ نِہاں تُو رازِ عیاں تُو
نایاب بھی تُو حاصِل بھی تُو ہے
تُو تو کہاں ہے جب مَیں نہیں ہُوں
جو کُچھ ہے سو ہے مَیں ہُوں نہ تُو ہے
تیری لگن تھی تُو مِل گیا جب
نیرنگؔ کو پِھر کیا آرزُو ہے۔۔۔!
سید غلام بھیک نیرنگ
….
علمی اور تعلیمی طور پہ جناب مِیر نیرنگ کو حضرَت علاّمہ محمد اقبال رح کی قربت کا شرف حاصل رہا۔۔۔وکالت کو ذریعہ روزگار بنانے والے سیّد غلام بھیک نیرنگ اعلیٰ پائے کے شاعر تھے۔تخیّل کی رفعت اور تراکیب کی جدت جناب نیرنگ کی شاعری کا خاص وصف ہے
حکیم خلیق الرحمٰن

Wah!
واہ واہ! بہت خوب
لاجواب انتخاب
Wah
وااہ
Muhammad Bux Alvi