منتخب غزلیں

اقبال راہی کی پیدائش May 26, 1945 26 مئی 1945ء کو…

اقبال راہی کی پیدائش
May 26, 1945

26 مئی 1945ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔
ان کے والد کا نام اشتیاق احمد(مرحوم) ہے۔
اقبال راہی نے ایف اے گورنمنٹ ایم اے او کالج سے کیا۔
اس کے بعد ایک سرکاری ادارے میں ملازم ہو گئے
۔ آج کل شعبہ صحافت سے منسلک ہیں۔ ادب کی جن اصناف سے ان کا تعلق ہے ان میں غزل، نظم، قطعہ نگاری، افسانے اور کالم ہیں۔ اقبال راہی گولڈ میڈلسٹ ایوارڈ، خواجہ فرید سنگت ایوارڈ حسن کار کردگی بدست سابق چیف جسٹس پاکستان نسیم حسن شاہ سے وصول کر چکے ہیں۔
اقبال راہی کا ادبی کلام مختلف ادبی رسائل اور اخبارات میں شائع ہو رہا ہے جن میں تخلیق، ادب دوست، بیاض، نیا پیام، پاک جمہوریت، روزنامہ جنگ، ماہنامہ آنچل وغیرہ شامل ہیں۔
ان کی چار کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ ۱۔ زندہ حروف(شاعری) ۱۹۸۷ء (ادبی پرہیا نے شائع کی)۲۔ پھول پھول خوشبو(انتخاب) ۲۰۰۱ء (گلشن ادب نے چھاپی)۳۔ بچوں کا قاعدہ (نظم مسلسل) ۱۹۸۰ء میں خود شائع کی۔ ۴۔ شہدا نامہ پولیس ( نظم مسلسل) ۱۹۹۲ء اقبال راہی کی زیر طبع کتابوں میں ’’لاہور کے یادگار مشاعرے‘‘ اور ’’مشاعروں کے شعر‘‘ شامل ہیں۔

اقبال راہی کی شاعری کا نمونہ ملاحظہ کیجئے:

ٹھہر جو گئے ہو جو آکر ہماری آنکھوں میں
اب اس سے آگے کوئی راستہ نہیں ہے کیا
لبوں پہ مہر خموشی لگائے بیٹھے ہو
ہمارے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہے کیا
لٹے بغیر جو منزل پہ آئے ہو راہی
تمہارے ساتھ کوئی رہنما نہیں ہے کیا


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/