منتخب غزلیں

بگاڑ ہو کہ بناؤ، عجیب تیرے سبھاؤ نگاہوں میں ہیں بل…

بگاڑ ہو کہ بناؤ، عجیب تیرے سبھاؤ
نگاہوں میں ہیں بلاوے تو ابروؤں میں تناؤ

گجر بجا ہے سہانا، مگر کرو نہ بہانہ
جھکا قمر نہ دکھاؤ، بجھا چراغ جلاؤ

اگر گھنا ہو اندھیرا، اگر ہو دُور سویرا
تو یہ اُصول ہے میرا، کہ دل کے دیپ جلاؤ

اُجڑ رہے ہیں گھرانے، بدل رہے ہیں زمانے
لپک رہے ہیں دیوانے ، اُتار ہو کہ چڑھاؤ

خدا کے لب پہ ہنسی ہے، خدائی جھوُم رہی ہے
تمھاری بات چلی ہے، میری حسین خطاؤ

اِدھر شباب کا مس ہے، اُدھر شراب کا رس ہے
قدم قدم پہ قفس ہے، ندیم دیکھتے جاؤ

(احمد ندیم قاسمی)

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/