منتخب غزلیں

احمد فرازؔ مَیں کِس کا بخت تھا، مِری تقدِیر کون ت…

احمد فرازؔ

مَیں کِس کا بخت تھا، مِری تقدِیر کون تھا
تُو خواب تھا، تو خواب کی تعبِیر کون تھا

مَیں بے گلِیم لائقِ دُشنام تھا، مگر!
اہلِ صَبا میں صاحبِ توقِیر کون تھا

اب قاتِلوں کا نام و نِشاں پُوچھتے ہو کیا
ایسی محبّتوں سے بغلگیر کون تھا

مَیں زخم زخم اُس سے گَلے مِل کے کیوں ہُوا
وہ دوست تھا ، تو صُورَتِ شمشِیر کون تھا

مِیزاں بَدست کون لَرزتا رہا فرازؔ
مُنصف تھا کون، صاحبِ تقصِیر کون تھا

احمد فرازؔ


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/