منتخب نظمیں
بیمار گلاب . لال گلاب کے پھول تجھے تو روگ لگا ہے و…

بیمار گلاب
.
لال گلاب کے پھول
تجھے تو روگ لگا ہے
وہ کیڑا جو شور مچاتے طوفانوں میں
رات کو اڑتا پھرتا ہے
اور آنکھ سے اوجھل رہتا ہے
اس نے تیری خوشیوں کا
رنگیلا بستر دیکھ لیا ہے
اس کی بھید بھری چاہت نے
تن من تیرا پھونک دیا ہے
.
منیر نیازی
.
لال گلاب کے پھول
تجھے تو روگ لگا ہے
وہ کیڑا جو شور مچاتے طوفانوں میں
رات کو اڑتا پھرتا ہے
اور آنکھ سے اوجھل رہتا ہے
اس نے تیری خوشیوں کا
رنگیلا بستر دیکھ لیا ہے
اس کی بھید بھری چاہت نے
تن من تیرا پھونک دیا ہے
.
منیر نیازی
