عالمی ادب

عالمی ادب کے تراجم انگریزی زبان میں تو کافی ہیں لی…

عالمی ادب کے تراجم انگریزی زبان میں تو کافی ہیں لیکن اردو زبان میں بہت کم تعداد میں تراجم کیے گئے ہیں۔ اگرچہ گذشتہ چند سال عالمی ادب کے تراجم کرنے کے سلسلہ میں یکدم تیزی دیکھنے میں آئی ہے جو کہ کسی بھی بڑے بُک سٹال پر ایک سرسری نظر ڈالنے سے سامنے آ جاتی ہے جب کئی ایک کتب ترجمہ شدہ ہوتی ہیں۔

لیکن سیانے کہتے ہیں کہ کتابیں تو بیشمار ہیں لیکن کتابوں کا انتخاب کرتے وقت خصوصی توجہ توجہ دینے چاہیے تاکہ وقت اور روپے ضائع نہ جائیں۔ عام طور پر ایک کتاب کے معیار کا اندازہ کتاب کے سرسری جائزہ، چند ایک سطور پڑھ کر، فہرست عنوانات، پبلشر اور رائٹر کے نام سے ہو جاتا ہے کہ یہ اچھی ہے یا بس ماڑی موٹی ہی ہے۔

برعکس اس کے، ترجمہ شدہ کتب کی صحت کا اندازہ لگانا بہت مشکل کام ہے اور گنتی کے چند ایک مترجم پر آنکھیں بند کر کے انحصار کیا جا سکتا ہے۔ لیکن چونکہ یہ گنتی کے چند مترجم ہیں، اس لیے گنتی ہی کی چند ترجمہ شدہ کتب ملتی ہیں۔ جب کہ آج کل کئی ایک مترجم سامنے آئے ہوئے ہیں جن کے ترجمہ کی گئی ہوئی کتابوں کی صحت و خوبصورتی کا فیصلہ کرنا بہت مشکل کام ہے جب تک کہ مکمل کتاب نہ پڑھی جائے یا خریدنے کے بعد کم از کم پہلے دو ابواب مطالعہ نہ کیئے جائیں۔

میرا مودبانہ سوال معزز ممبرز بمعہ گروپ ہذا کی گورننگ باڈی سے یہ ہے کہ برائے مہربانی اپنے وچار سے روشناس کروائیں کہ:

بہترین ترجمہ نگار کے نام کیا ہیں؟

اور
کسی بُک شاپ یا بُک فئیر میں ترجمہ شدہ کتاب کو کیسے پرکھا جا سکتا ہے کہ ترجمہ اچھا ہے یا ماڑا موٹا؟


بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2144022915828230

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/